انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کانگرس (ای ٹی یو سی) ایک ینٹرنیشنل کلائمٹ سمٹ کی میزبانی کر رہی یے جس میں 200 ٹریڈ یونین کے نمائندے پوری دونیا سے شریک ہونگے۔ یہ کانفرنس 14 اور 15 ستمبر کو پیرس میں منعقد ہوگی۔ کئی ممالک سے کلائمٹ جابز کیمپینز کے نمائندے اس کانفرنس میں شریک ہونگے، اور ہماری کوشش ہے کہ وہ ٹریڈ یونین جو کلائمٹ جابز کمپین کے خیالات سے متفق ہوں وہ اس کانفرنس میں شرکت کریں۔
ای ٹی یو سی کی دعوت کی تفصیلات مندرجہ زیل ہیں۔
ٹریڈ یونین کلائمٹ سمٹ۔۔۔۔ کیا آپ وہاں ہونگے؟
کیا آپ ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں فکرمند ہیں اور کیا آپ کاربن سے پاک ماحولیاتی عمل کی حمائیت اور دفاع کا عزم رکھتے ہیں؟
Anabella.rosemberg@ituc-csi.org اگر آپ اس کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو
پر ہمیں ای میل بھیجیں جس میں مندرجہ ذیل تفصیلات شامل ہوں۔
اپنے ملک، اپنی یونین، اور اپنا پورا نام۔
اس میں اپنی یونین کی جانب سے آپ کی نمائندگی کا اقرار نامہ شامل کریں۔
ہم چند لوگوں کے لئے سفر کے کچھ حصے کی مالی مدد کر سکیں گے، باقی تمام مالی زمہ داری آپ کی یونین پر ہوگی۔
ہم 200 سے زائد نمائندوں کی شرکت کی امید کر رہے ہیں۔ اس صورت میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس کانفرنس میں مختلف ممالک کے لوگوں کی منصفانہ نمایند گی ہو سکے۔ اس لیئے ہم آپ کو حتمی دعوت جون کے آخر میں بھجیں گے۔